157

چینی بحران میں عوام کو 97 ارب روپے کا چونا لگا

ابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی بحران کے دوران مافیا نے عوام کو 97 ارب روپے کا چونا لگایا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے تحقیقاتی رپورٹ میں دیے گئے اعداد و شمار کا تجزیہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں 16 مہینے کی قیمتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ نومبر 2018 سے فروری 2020 کے دوران چینی کی قیمت میں 13 روپے کا اوسط اضافہ ہوا ۔ اگر ایک مہینے میں پاکستانیوں نے 4 لاکھ 17 ہزار ٹن چینی استعمال کی ہے تو اس حساب سے 87 ارب روپے بنتے ہیں۔ رپورٹ میں مارچ کا مہینہ شامل نہیں کیا گیا، اب چینی کی قیمت 80 روپے ہے جس کے مطابق مارچ میں مافیا نے 10 ارب روپے کمائے، اس طرح عوام سے 97 ارب روپے چینی کی قیمت میں اضافہ کرکے کمائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی کی بہت بڑی ناکامی ہے، حکومت کے قریبی 2 گروپ ساڑھے 32 فیصد چینی کنٹرول کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ انہوں نے چینی بحران سے 32 ارب روپے کمائے، چینی کی برآمد کی پالیسی کی منظوری ای سی سی اور کابینہ نے دی اس لیے لوگ یہ سمجھ سکتے ہیں کہ اصل ذمہ دار کون ہے۔
مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے 2019/20 کے بجٹ میں شوگر کے ہول سیلرز کا ٹیکس ٹرن اوور ڈیڑھ فیصد سے کم ہو کر صرف اعشاریہ 25 فیصد رہ گیا جبکہ ہول سیلرز اور شوگر ڈیلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ساڑھے 4 فیصد سے کم کرکے اعشاریہ 25 فیصد کردیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود چینی کی قیمتیں بڑھتی چلی گئیں۔

Ahmad Raza
Author: Ahmad Raza

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

چینی بحران میں عوام کو 97 ارب روپے کا چونا لگا” ایک تبصرہ

  1. It’s actually very complicated in this full of activity life to listen news on Television, so I simply use web for that purpose, and take the newest information. My page; CBD for Sale

اپنا تبصرہ بھیجیں