121

برطانوی وزیر اعظم بورس کی طبیعت بگڑ گئی آئی سی یو منتقل کردیا-

کورونا وائرس کا نشانہ بننے والے برطانوی وزیر اعظم بورس کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا ۔ انہیں پیر کو ہی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اب ان کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں شفٹ کرنا پڑ گیاہے۔
برطانیہ کے وزیراعظم ہاؤس 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کی دوپہر کو وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تھی جس کے بعد ان کی میڈیکل ٹیم سے مشاورت کی گئی اور انہیں ہسپتال کے آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک راب سے کہا ہے کہ وہ جہاں ضرورت ہو حکومتی معاملات کو دیکھیں۔ وزیر اعظم کی شاندار طریقے سے دیکھ بھال کی جارہی ہے، نیشنل ہیلتھ سروسز کے سٹاف کا شکریہ جو انتہائی جانفشانی سے کام کر رہا ہے۔”

برطانوی اخبار کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کو احتیاطی تدبیر کے طور پر آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے
برطانوی وزیر اعظم ہاؤس نے بیان جاری کرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد ایک اور بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن اب تک مکمل ہوش و حواس میں ہیں۔

Ahmad Raza
Author: Ahmad Raza

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں