56

بھارت میں جڑواں بچوں کے نام ’کورونا‘–اور ’کووڈ‘ رکھ دیئے–

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن ہے تاہم اس دوران کے شہر رائے پور میں 27 سالہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے جس کے لیے لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، والدین نے بیٹے کا نام کووڈ اور بیٹی کا نام کورونا رکھ دیا۔

والدین کا کہنا تھا کہ یہ نام اس لیے رکھے تاکہ بچوں کی پیدائش کے وقت لاک ڈاؤن کی وجہ سے اُٹھانے والی مشکلات اور دقتیں زندگی بھر یاد رہیں تاہم یہ بھی ممکن ہیں کہ مستقبل میں ہم ان بچوں کے نام تبدیل کر دیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں کسی بڑے واقعات یا ناگہانی آفت سے متاثر ہو کر اپنے بچوں کے نام اسی مناسبت سے رکھنے کا رواج عام ہے جیسے گزشتہ ماہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں والدین نے اپنی بچی کا نامکورونا رکھا تھا اور اس سے قبل ایک شخص نے امریکی صدر کے دورہ بھارت کے موقع پر پیدا ہونے والے بیٹے کا نام ٹرمپ رکھ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں