47

بے بی ڈول سنگر کانیکا کپور صحت یاب —ہسپتال سے فارغ

بالی وڈ سنگر کانیا کپور کورونا کی بیماری سے صحت یاب ہو گئی ہیں اور انہیں ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے اس سے قبل کورونا وائرس کے چھ ٹیسٹ کروائے جن میں سے چار کا رزلٹ مثبت آیا۔
سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیر علاج کانیکا کپور کا کورونا ٹیسٹ چھٹی مرتبہ منفی آیا جس کے بعد انہیں ہسپتال سے فارع کر دیا گیا ہے۔
انڈین خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق ہسپتال سے فراغت کے باوجود مشہور سنگر دو ہفتے تک گھر میں ہی قرنطینہ میں رہیں گی۔
بے بی ڈول میں سونے دی اور چٹیاں کلائیاں جیسے گانوں کی وجہ سے پاکستان اور انڈیا میں یکساں طور پر مقبول ہونے والی بالی وڈ کی گلوکارہ کانیکا کپورکا انگلینڈ سے واپسی کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
پہلی مرتبہ کانیکا کا کورونا ٹیسٹ 20 مارچ کو کیا گیا تھا۔ کانیکا کے انگلینڈ سے ممبئی پینچنے کے 19 دن بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
—-انگلینڈ سے ممبئی واپسی کے دو دن بعد وہ لکھنئو چلی گئی تھی جہاں وہ قرنطینہ میں جانے کے بجائے ایک ہائی پروفائل پارٹی میں شریک ہوئی تھی جس میں کئی سیاستدان اور نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔
کانیکا پر اپنی ٹریول ہسٹری چھپانے اور بیرون ملک سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں جانے کے بجائے پارٹیوں میں شرکت کرنے پر سخت تنقید ہوئی تھی۔-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں