110

فیس بک نے سپائی ٹول خریدنے کی کوشش میں ناکامی پر اسرائیل کمپنی پر مقدمہ کر دیا—

فیس بک نے اپنے کچھ صارفین کو ٹریک کرنے کے لیے متنازعہ این ایس او گروپ سے کچھ ٹولز خریدنے کی کوشش کی۔ یہ صارفین فیس بک کا ملکیتی اوناوو وی پی این Onavo VPN استعمال کر رہے تھے اور فیس بک انہیں پیگاسس سپائی وئیر سے ٹریک کرنا چاہتا تھا۔
فیس بک کے دوسینئر اہلکاروں نے اکتوبر 2017 میں اسرائیلی جاسوسی کی کمپنی این ایس او سے رابطہ کیا۔
این ایس او کا بدنام زمانہ سافٹ وئیر پیگاسس آئی فون جیل بریکنگ کر سکتا ہے۔ یہ سافٹ وئیر آئی او ایس اور اینڈروئیڈ فون میں مال وئیر انسٹال کر سکتا ہے۔این ایس او نے فیس بک کو یہ سافٹ وئیر فروخت کرنے سے انکار کردیا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ یہ سافٹ وئیر صرف حکومتوں کو فروخت کرتی ہے۔عدالتی کاغذات کے مطابق این ایس او کے سی ای او شالیو ہولیو نے کہا کہ فیس بک سپائی ٹولز کوصارفین کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔

Ahmad Raza
Author: Ahmad Raza

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں