128

پاکستانی اداکار تھائی لینڈ میں محصور، حکومت سے مدد کی اپیل کر دی-

پاکستانی اداکار تھائی لینڈ میں محصور، حکومت سے مدد کی اپیل کر دی-معروف پاکستانی اداکار شمعون عباسی، محب مرزا اور صنم سعید سمیت شوبز انڈسٹری سے وابستہ 21 افراد فلائیٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے کئی دنوں سے تھائی لینڈ میں پھنسے ہوئے ہیں اور حکومت سے اپیل کر رہے ہیں کہ انہیں واپس لایا جائے۔
یہ تمام افراد محب مرزا کی آنے والی فلم “عشرت میڈ ان چائنہ” کی شوٹنگ کے سلسلے میں فروری سے تھائی لینڈ میں تھے اور انہوں نے 23 مارچ کو پاکستان واپس آنا تھا۔
لیکن کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں دنیا بھر میں فلائیٹ آپریشن بند ہونے کے بعد یہ تمام افراد وہیں محصور ہوگئے ہیں۔

کی شوٹ کے سلسلے میں تھائی لینڈ آئے تھے اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ صورتحال اس قدر بگڑ جائے گی۔
ہماری واپسی کی فلائٹ 23 مارچ کو تھی لیکن 21 مارچ سے ہی آپریشن معطل ہوگیا۔ اس وقت کوئی بھی پرواز نہیں جو پاکستان جائے۔
’ہماری پروڈکشن ٹیم کے تمام ارکان خود حفاظتی طور پہ قرنطینہ میں رہ رہے ہیں، ہمارے پاس پروڈکشن کا کافی سامان ہے جسے منتقل کرنے کے لیے بھی آمدورفت درکار ہوگی۔‘
احسن کا مزید کہنا تھا کہ تھائی لینڈ میں لاک ڈاؤن ہے ایسے میں ان کے گھر والے بھی ان کی حفاظت کے لیے خاصے پریشان ہیں۔
اداکار شمعون عباسی نے اپنے وڈیو بیان میں بتایا کہ واپسی میں تاخیر کی وجہ سے خرچہ بڑھ رہا ہے اور ان کے وسائل کم ہو رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں