196

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریب میں دلہا اور دلہن گرفتار—–

کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقا میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر دلہا، دلہن، باراتیوں، اور پادری کو حراست میں لے لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں کورونا وائرس وبا کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے اور تمام سماجی تقاریب پر بھی پابندی ہے جس کی خلاف ورزی ایک نوبیاہتا جوڑے کو بڑی قیمت چکانی پڑی۔

جنوبی افریقا کے صوبے کوازولو ناتال میں شادی کی تقریب جاری تھی اور 40 مہمانوں کے درمیان دلہا دلہن نئی زندگی کے خواب آنکھوں میں سجائے ایک دوسرے سے عہد و پیماں کررہے تھے کہ پولیس نے چھاپہ مار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا اس طرح دلہا دلہن کو اپنی شادی کی پہلی رات جیل میں کاٹنا ہوگی۔ پولیس کی کارروائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں جوڑے کو پولیس وین میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Ahmad Raza
Author: Ahmad Raza

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں