120

کورونا وائرس- مکہ المکرمہ سے دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہ ۔
ٹویٹر پر ” حرمین “ نامی پیج پر پیغام جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کے سلسلے کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی جب کہ اس دوران کم لوگوں کا اجتماع ہی طواف کر سکے گا۔ طواف کے دوران خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی ڈھانچہ کھڑا کیا گیا ہے اور زائرین کو کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہے۔
سعودی حکام نے اس سے قبل وائرس سے بچاو کے لیے خانہ کعبہ کے اطراف سپرے کے لیے مطاف خالی کرایا تھا اور طواف کے عمل کو روک دیا گیا تھا جب کہ بعد میں مطاف کو زائرین کے لیے کھولا گیا تو انہیں کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور اس کے گرد حفاظتی ڈھانچہ لگایا گیا۔سعودی عرب میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1453 ہے جب کہ وائرس سے 8 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی حکومت نے 23 مارچ سے 21 روز کے لیے جزوی کرفیو کا اعلان کر رکھا ہے۔اس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت تمام مساجد بشمول مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کی جاچکی۔

Ahmad Raza
Author: Ahmad Raza

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں