212

احساس پروگرام کل سے شروع ہو گا، کتنے مقامات سے پیسے تقسیم کئے جائیں گے ؟ اعلان کر دیا—

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کل سے شروع ہو جائے گا جس کے ذریعے اگلے دو ا سے ڈھائی ہفتوں تک 144 ارب روپے غریب

طبقے میں بانٹ دئیے جائیں گے تاکہ وہ اپنا گھر چلا سکیں، یہ سارا پروگرام کمپیوٹرائزڈ ہے اور اس میں کسی طرح کی سیاسی مداخلت نہیں ہو گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ہم نے اصل لاک ڈاﺅن شہروں میں کیا تھا لیکن اب خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں کہ لوگوں کے حالات برے ہیں تو اس وجہ نے ہم نے 14 تاریخ سے کنسٹرکشن سیکٹر کو کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تاکہ لوگوں کو روزگار مل سکے لیکن اس کیساتھ ساتھ ہمیں یہ بھی خدشہ ہے کہ ایک طرف کورونا ہے جو بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اس لے ہمارا کمانڈ سینٹر سارے معاملات پر نظر رکھے گا ، اس وقت ہر شعبے میں مشکل ہے، ہم باقاعدگی سے یہ سوچ رہے ہیں کہ متاثر ہونے والے افراد کو ریلیف کیسے دینا ہے، اس وقت سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ غریب ترین طبقے کو ریلیف کیسے دیں اور اس کیلئے ہی ہم نے احساس پروگرام شروع کیا جس کے تحت رقم تقسیم کی جائے گی۔
ہ ساڑھے تین کروڑ افراد نے ایس ایم ایس کے ذریعے احساس پروگرام میں اپلائی کیا ہے اور یہ تمام ڈیٹا ہر طرح کی سیاسی مداخلت سے پاک اور کمپیوٹرائزڈ ہے جن کے بارے میں ہمیں معلوم ہے کہ ان کے حالات کیا ہیں اور ان سب کی ویری فکیشن کے بعد ہی رقم دی جائے گی، نادرا کے ذریعے یہ دیکھا جائے گا کہ کون سے لوگ میرٹ پر پورا اترتے ہیں اور اس کے بعد 12 ہزار روپے دئیے جائیں گے اور پورے پاکستان میں 17 مختلف پوائنٹس کے ذریعے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو یہ رقم دی جائے گی –

Ahmad Raza
Author: Ahmad Raza

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں